ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اترپردیش :پہلے مرحلے میں15اضلاع کی 73سیٹوں پرتقریباََ64فیصد پولنگ۔ سنگیت سوم کے بھائی پولنگ بوتھ پرپستول لے جانے پر گرفتار،باغپت میں10افرادزخمی

اترپردیش :پہلے مرحلے میں15اضلاع کی 73سیٹوں پرتقریباََ64فیصد پولنگ۔ سنگیت سوم کے بھائی پولنگ بوتھ پرپستول لے جانے پر گرفتار،باغپت میں10افرادزخمی

Sun, 12 Feb 2017 11:31:50  SO Admin   S.O. News Service


لکھنؤ11فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں15اضلاع کی کل73سیٹوں پرآج چھٹ پٹ واقعات کے درمیان اوسطاََ64فیصد ووٹ پڑے۔ریاست کے چیف الیکشن افسر ٹی وینکٹیش نے ووٹنگ ختم ہونے کے بعددیرشام منعقد پریس کانفرنس میں بتایاکہ پہلے مرحلے میں اوسطاََ64فیصدپولنگ ہوئی۔سال2012کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں61. 04 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔اس دوران بلند شہر میں تقریباََ 64فیصد، ایٹہ میں73،فیروزآبادمیں63،نوئیڈامیں60، غازی آباد میں 57، ہاپوڑ میں 70، ہاتھرس میں 62، خاص گنج میں 61،متھرامیں 68، میرٹھ میں 65، مظفر نگر میں 65، شاملی میں 63، آگرہ میں 64، علی گڑھ میں 65 اور باغپت میں تقریباََ67فیصد پولنگ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ووٹروں نے کافی جوش و خروش سے ووٹ دیا۔کمیشن کی ہدایات کے مطابق جو بھی ووٹر شام پانچ بجے تک پولنگ مرکز میں موجود ہوا، اسے ووٹ ڈالنے دیاگیا۔پہلے مرحلے میں شاملی،مظفر نگر، باغپت، میرٹھ، غازی آباد، گوتم بودھ نگر، ہاپوڑ، بلندشہر، علی گڑھ، متھرا، ہاتھرس،آگرہ،فیروزآباد،ایٹہ اورخاص گنج اضلاع کی73سیٹوں پرپولنگ ہوئی۔پولنگ مراکز پر صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ووٹنگ کے دوران کچھ جگہوں سے جھڑپیں ہونے کی خبریں ملی ہیں۔باغپت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کی باگھو کالونی میں دوفرقوں کے درمیان ایک کمیونٹی کو ووٹنگ سے روکنے کی کوشش کئے جانے اورپولنگ کی پرچیاں چھینے جانے پر آپس میں پتھراؤاورمارپیٹ ہوئی۔اس واقعہ میں10افرادزخمی ہوگئے۔موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
اس سے پہلے ووٹنگ کے دوران بی جے پی امیدوار سنگیت سوم کے بھائی کو پولنگ بوتھ پر پستول لے جانے کے الزام میں حراست میں لیاگیا۔پہلے مرحلے میں ویسٹرن یوپی کی 15اضلاع کی 73نشستیں شامل ہیں۔ان میں آخری بار ایس پی اوربی ایس پی برابری پرتھیں۔دونوں نے 24-24نشستیں جیتی تھیں۔اس بار ان سیٹوں پر کل 839امیدواروں نے الیکشن لڑا۔ووٹروں کی تعداد 2.6کروڑ تھی۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان یوپی قانون ساز کونسل (ایم ایل سی)کی پانچ سیٹوں کے رزلٹ بھی آئے۔ان میں سے3نشستیں بی جے پی نے جیتیں۔وہیں دو سیٹ آزاد امیدوار امیدوار کے کھاتے میں گئی۔مودی نے ہفتے کی صبح ٹویٹ کرکے کہاکہ آج اترپردیش میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہے۔تمام ووٹر جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں شمولیت کے ساتھ بڑی تعداد میں ووٹ کریں۔اس درمیان میرٹھ کے اجراڑا گاؤں کے بوتھ کے باہر فائرنگ کی خبر آئی۔ْمتھرا کے مجرا گاؤں کے لوگوں نے انتخابات کابائیکاٹ کیا۔مایاوتی نے کہا کہ جن لوگوں کو عوام آزماچکی ہے ان کوعوام پھر نہیں آزمائے گی ۔یوپی میں میری حکومت بنے گی۔مجھے مکمل اکثریت ملے گی۔وہیں لکھنؤ میں اکھلیش یادواورراہل گاندھی نے10نکاتی مشترکہ ایجنڈا پیش کیا۔اس موقع پر دونوں نے بی جے پی اور بی ایس پی پر حملہ بولا۔


Share: